حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ سولر بجلی کی پیداوار کے معاملہ میں ریاست آگے ہے اور کچرے کے ذریعہ بجلی کی پیداوار کیلئے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں 2792میگاواٹ سولر بجلی کی پیداوار ہوئی ہے۔ انہوں نے اسمبلی میںمختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سولر بجلی اور ونڈ پاور کی بجلی کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔دوسری طر ف تھرمل بجلی کی پیداوار کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ درحقیقت دنیا بھر میں تھرمل بجلی کی پیداوار سے آلودگی پیدا ہورہی ہے۔اس سے ہورہی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سولر بجلی کی پیداوار کی جارہی ہے۔ایسی بجلی پیداکرنے والے ممالک میںہندوستان بھی شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ اس خصوص میںمرکزی حکومت نے پالیسی تیار کی ہے جس کے پیش نظر سولر بجلی کی پیداوار کی تما م ریاستیں حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔