لکھنؤ۔۔۔کانگریس پارٹی نے پیر کو یہاں ریاستی دفتر سے اپنا ایک انتخابی منشور جاری کیا ہے اور بی جے پی کے انتخابی منشور کو بکواس قرار دیتے ہوئے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس نے بھی اپنے عہد نامہ میں شہریوں کو بہترین سہولیات دینے کا وعدہ کیا ہے تو اس ساتھ بی جے پی کے منشور کی دھجیاں اڑائی ہیں ۔ کانگریس نے اپنے عہد میں بلدیاتی اداروں کی مالی حالت اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا موازنہ بی جے پی کے بلدیاتی اداروں سے کیا ہے جہاں10 برسوں سے بی جے پی کے میئر لوٹ کھسوٹ میں مصروف تھے اور سہولیات کے نام پر شہریوںکو بجلی اور قطرہ قطرہ پانی سے ترسا دیا ہے ۔