Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاری بلوں کی ادائیگی ہارٹ اٹیک کا باعث

جوہانسبرگ..... طبی سائنسی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ بلوں کی ادائیگی میں مشکل ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتی ہے۔یہ دعویٰ جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق کے دوران ایسے سو سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جو ہارٹ اٹیک کا شکار ہوچکے تھے۔تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ ذہنی تناﺅہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے اور اس سے بچنا بہت ضروری ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ مالی مشکلات یا بہت زیادہ یوٹیلٹی بل تناﺅ کو بڑھا کر بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ مالی دباﺅ ہارٹ اٹیک کا خطرہ 13 گنا بڑھا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی دباﺅ جیسے بلوں کی ادائیگی سے ہونے والا تناﺅ ہارٹ اٹیک کا خطرہ تین گنا زیادہ بڑھا دیتا ہے۔اس سے پہلے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ہارٹ اٹیک کے شکار 96 فیصد افراد میں تناﺅ کی سطح بڑھنے کی شکایت عام ہوتی ہے اور وہ کسی بھی چیز کا ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج جنوبی افریقن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کئے گئے۔

شیئر: