برمنگھم ۔ ۔۔امریکہ کے ایک ہسپتال کی وڈیو میڈیا پر جاری ہوئی ہے جس میں ہسپتال کا عملہ 15سالہ لڑکے ہیڈن وائس کو تشد د کا نشانہ بنارہا ہے۔وڈیو میں مریض کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ ہسپتال کے ملازم آئزک ڈوٹی کا کہناہے کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔مریضوں کو نہلانا دھلانا اور صاف رکھنا اس کی ذمہ داری ہے جبکہ مریض نے نہانے سے انکار کیا تھا ۔ ایک اور وڈیو میں ایڈریانہ نامی مریضہ کو ہسپتال کا عملہ فرش پر گھسیٹتا دکھائی دیتا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ہسپتال نفسیاتی علاج کیلئے مشہور ہے مگر ایسا لگتاہے کہ یہاںکام کرنے والے خود ہی مریض ہیں یا اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں۔