کرن بلوچ کی موت،معمہ حل نہ ہو سکا
کراچی کی معروف ماڈل کرن بلوچ کی شوبز چھوڑ کر گھر سنبھالنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔کرن کی موت خودکشی تھی یا قتل،ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی معمہ حل نہ ہو سکا۔رات بارہ سے ساڑھے کے درمیان ڈیفنس میں عمارت کی دوسری منزل سے گرنے والی کرن بلوچ کی موت حادثہ تھا یا خودکشی، ضابطے کی کارروائی بالکل نہ ہوئی۔ مرنے سے پہلے کرن بلوچ نے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات میں بے بسی اور خوف کا اظہار کیا تھا۔ مرنے والی خاتون کا شوہر حیدر شہنشاہ بلاول ہاؤس کے سابق پروٹوکول افسر خالد شہنشاہ کا بھائی ہے جس نے پولیس کی رسمی پوچھ گچھ میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا۔پولیس حکام کہتے ہیں کہ ہم معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔