Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت انصاف نے پہلی بار 4اداروں میں خواتین کی تقرریاں شروع کردیں

ریاض.... سعودی وزارت انصاف نے اپنی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے 5شہروں کے اپنے 4اداروں میں سعودی خواتین کی تقرریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ خواتین کو 8ویں گریڈ پر ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ یہ سماجی ریسرچر ، شرعی امور کی ریسرچر اور لا ریسرچر نیز دفتری امور کی معاون کے طورپر تعینات ہونگی۔ ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ملازمت کیلئے باقاعدہ مسابقتی امتحان ہوگا۔ شرعی ، قانونی، سماجی اور انتظامی مضامین میں ایم فل کی ڈگریاں رکھنے والوں کی تقرریاں ہونگی۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ 8ربیع الاول 1439ھ مطابق 12ربیع الاول 1439ءتک www.moj.gov.sa پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ملازمتیں ریاض، مکہ، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ کیلئے ہونگی۔ وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا کہ وزارت انصاف چاہتی ہے کہ سعودی خواتین عدالتی شعبوں اور ریکارڈ رکھنے والے دفاتر میں اپنی ہموطنوں اور مقیم غیر ملکی خواتین کو احسن شکل میں خدمات مہیاکریں۔ یہ ملازمتیں عدالتوں اور وثیقہ نویسی کے اداروں (کتابات العدل) میں مہیا ہونگی۔

شیئر: