سحر کامران سے سعودی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد.... پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی سے اسلام آباد میں پاکستانی سینیٹر اور پاک سعودی پارلیمانی فرینڈز گروپ کی سرپرست سحر کامران نے ملاقات کر کے پاک سعودی تعلقات پر گفت و شنید کی اور مختلف شعبوں میں انہیںفروغ دینے کے طور طریقوں پر برادرانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔