ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد اباالخیل نے واضح کیا ہے کہ فروغ افرادی قوت فنڈ(ہدف) سعودی ملازمین کو جزوقتی ملازمت فراہم کرنے والے نجی اداروں کو انشورنس کی کچھ رقم ادا کرے گا۔ وزارت نے حال ہی میں ہدف کے تعاون سے نجی اداروں میں سعودائزیشن کے فروغ کیلئے انشورنس فیس کا ایک حصہ ادا کرنے کی اسکیم شروع کی ہے۔ جزوقتی ملازمت کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ہدف فی کارکن 300ریال ادا کرے گا۔ علاوہ ازیں ماہانہ سوشل انشورنس زر اشتراک میںبھی تعاون دے گا۔ یہ تعاون نئے ملازمین کے لئے کیا جائے گا جو 1500کے زمرے میں آتے ہیں۔ جزوقتی ملازمت میں تعاون کا سلسلہ 24ماہ تک جاری رہے گا ۔ اس کا آغاز اکتوبر 2017ءسے کر دیا گیا۔اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ ملازم کی عمر 15برس سے کم اور 60برس سے زیادہ نہ ہو۔