Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے بڑا اہرام مصر میں نہیں، میکسیکو میں ہے

 پوئبلا، میکسیکو.... عالمی سیاحتی مراکز میں مصر کے اہرام کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے اور اب تک کی دستاویزات وغیرہ میں اسے دنیا کا سب سے بڑا اہرام قرار دیا گیا ہے مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا اہرام مصر میں نہیں، میکسیکو میں ہے اور 2300 سال قبل تعمیر ہوا تھا۔ یہ اہرام میکسیکو کے اس شمالی علاقے پوئبلا میں ہے جو وقت کے ساتھ ٹنوں گردوغبار کے نیچے دب کر پہاڑی نما نظر آنے لگا ہے مگر یہ حقیقت میں دنیا کا سب سے بڑا ا ہرام ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے کس نے تعمیر کرایا تھا اور اسکی تعمیر میں کن لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شاید مقام لوگوں نے اسکی تعمیر اپنے حفاظتی نکتہ نظر سے کی تھی تاکہ بلندی کی وجہ سے وہ اپنے دشمنوں کو نظر نہ آسکیں اور بحفاظت رہ سکیں۔ تاریخ کے اوراق میں یہ اہرام صدیوں گم رہا۔ آخر جب 1519ءمیں کورٹس نے چولولا ریاست پر حملہ کیا تو بھی اسے یہ اہرام نظر نہیں آیا۔ پھر وقت گزرتا رہا اور 1910ءمیں مقامی لوگوںنے ہی ایک دن اچانک اسے دریافت کرلیا۔ مصر سے مقابلہ کیا جائے تو یہ غزہ کے بڑے اہرام کا دگنا ہے اور اسکی بنیاد کو دیکھا جائے تو وہ چار گنا بڑی ہے۔
 

شیئر: