Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے بھی نواز شریف کی اپیل مسترد کردی

اسلا م آباد.. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تینوں نیب ریفرنسزیکجا کرنے کی ان چیمبراپیل مسترد کردی ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف پانا مہ فیصلے پرنظرثانی کاآپشن حاصل کرچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقراررکھا۔ رجسٹرار آفس نے اپیل پر اعتراض عائد کیا تھا کہ پانامہ کیس کا تفصیلی فیصلہ آچکا ۔ نواز شریف فیصلے پر نظرثانی کا حق بھی استعمال کرچکے۔ اب فیصلے کے خلاف رجوع نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ احتساب عدالت تینوں نیب ریفرنس یکجاکی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

شیئر: