Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان کا مداح کے ساتھ رقص

پاکستان کی معروف ادکارہ ماہرہ خان آج کل اپنی فلم ’ورنہ ‘ کی پروموشن کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ ٹی وی پروگرامز کو انٹرویودینے کے ساتھ ساتھ شاپنگ مالز میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیںبھی کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ماہرہ خان اپنے ایک مداح کے ساتھ رقص بھی کر رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے شاپنگ مال میں ماہرہ خان اپنے مداح کو ڈانس کرنے کیلئے دعوت دیتی ہیں جس پر وہ ماہرہ خان کی ہندوستانی  فلم رئیس کا گانا چنتاہے اور ماہرہ خان کے ساتھ ’ظالما ‘گانے پر ڈانس کر کے دیگر افراد سے داد وصول کرتاہے ۔ماہرہ خان بھی اپنی فلم  کےبارے میں کافی پرجوش ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ماہرہ خان کی''ورنہ' پاکستان میں سب سے زیادہ کامیاب فلم بن سکتی ہے ۔
 

شیئر: