Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی مختلف کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا معاوضہ

  لاہور :پی سی بی نے پی ایس ایل میں مختلف کیٹیگریز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے معاوضوں کااعلان کردیا ہے۔ پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 40ہزار ڈالر سے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر ،ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو75 ہزار ڈالر سے 80 ہزار ڈالر، گولڈ کیٹگری کے کھلاڑیوں کو50 ہزار ڈالر سے 60 ہزار ڈالر ، سلور کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 22 ہزار ڈالر سے 33 ہزار ڈالر، ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو10 ہزار ڈالر سے 12 ہزار ڈالر جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو فی میچ 10 ہزار ڈالر اضافی ادا کئے جائیں گے۔ 
 

شیئر: