Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ووٹروں کے اندراج کیلئے خصوصی مہم

  اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر تمام صوبائی چیف سیکرٹریوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ جمعہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیر صدارت اجلاس میں خواتین و وٹروں کے اندراج کے لئے ملک بھر میں خصوصی مہم شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپیوٹر ائزڈ انتخابی فہرستوں کی تفصیلات کے اندراج کا عمل اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا جس سے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں نئے ووٹروں کا اندراج آسان ہوجائے گا۔پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ نومبر کے آخر میں شروع ہو گا۔ 7 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا عمل مئی 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

شیئر: