بلیک شیلٹن پرکشش مرد قرار
امریکی گلوکار بلیک شیلٹن سال کے پرکشش ترین مرد قرارپائے ہیں۔حال ہی میں معروف امریکی جریدے کی جانب سے گلوکار بلیک شیلٹن کو2017 کا پرکشش ترین مرد قراردیاگیاہے۔ 41 سالہ گلوکار بلیک شیلٹن کا تعلق امریکی شہر اوکلاہوما سے ہے۔ انہوں نے اپنے فن گلوکاری کا آغاز2001 سے کیاتھا وہ امریکہ کے معروف اور پرکشش آواز کے مالک گلوکار مانے جاتے ہیں۔ جریدے نے گلوکار کا خصوصی انٹرویو بھی جاری کیاہے۔اس سے قبل بھی کئی معروف ہالی وڈ شخصیات کو پرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کیاجاچکاہے۔