نئی دہلی .... بی جے پی صدر امت شا نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرف سے 13 سال بعد ہندوستان کی درجہ بندی بڑھا کر مستحکم کئے جانے کا استقبال کرتے ہوئے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کی پالیسیوں کا نتیجہ بتایا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں امیت شا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اقتصادی محاذ پر کامیابیاں حاصل کرکے نیا باب قائم کر رہا ہے۔