Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: پاکستانی پہلوان عثمان مجید نے رستم ہند وکرم سنگھ کو چت کردیا

 
دبئی: متحدہ عرب امارات میں سجے دیسی ک±شتی کے انڈو پاک چیمپیئن کے ٹائٹل مقابلے میں رستم پاکستان عثمان مجید عرف بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو شکست دے دی۔ شیخوپورہ کے رہائشی عثمان مجید بلو نے روایتی حریف کو چاروں شانے چیت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جس کی خبر ان کے گھر پہنچنے پر سب خوشی سے نہال ہوگئے۔اہل خانہ نے تاریخی فتح پر شکرانے کے نفل ادا کیے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ 

شیئر: