Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف 10فیصدامریکیو ں کو مناسب پھل اور سبزیاں ملتی ہیں

نیویارک.... صارفین کی ضروریات او رخرید و فروخت کے انداز پر نظر رکھنے والے ادارے نے گزشتہ دنوں جو سروے کرایاتھا اس کے مطابق امریکیوں میں پھل اور سبزیاں کھانے کا رجحان بڑھنے کی باتیں اکثر کی جاتی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اب بھی ملک کے صرف 10فیصد باشندے ہی پھلوں اورسبزیوں پر دسترس رکھتے ہیں ورنہ 29کروڑ افراد کی خوراک میں غذائیت نہ ہونے کے برابرہوتی ہے اور یہ غذائیت پھلوں اورسبزیوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ بازار ذرائع کا کہناہے کہ گوشت اور مچھلیوں کے بعد اچھی سبزیاں اور پھل ہی معقول مقدار میں صارفین کو حیاتین فراہم کرسکتی ہیں۔ مگر اب بازار میں سبزیوں اور گوشت وغیرہ کی قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں رہا۔ سب سے کم پھل اور سبزیاں مغربی ورجینیا کے لوگ کھاتے ہیں۔ جہاں سبزیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی اورالاسکا کے لوگ بھی اچھی خوراک کھانے سے محروم ہیں۔

شیئر: