Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز نے شادی شدہ زندگی کا آغاز کردیا

 
نیو اورلینز : عالمی نمبر ون کا اعزاز 6بار جیتنے والی امریکی سپر ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے شادی شدہ زندگی کا آغاز کر دیا۔36 سال کی عمر میں 23 ٹینس گرینڈ ٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمز اس وقت ٹینس کی عالمی خواتین رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔پہلی بار 2002 میں عالمی نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کرنے والی سرینا ولیمز کے ہاں چند ہفتے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب انہوں نے اپنے منگیتر سے شادی کر لی ہے۔ سرینا ولیمز اور ایلکس اوہانیان نے 2 سال قبل 2015 میں روم میں منگنی کی تھی۔دونوں تب سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں جبکہ سرینا ولیمز نے رواں برس یکم ستمبر کو بیٹی ایلیکسیا اولمپیا کو بھی جنم دیا تھا۔ ٹینس اسٹار کی شادی کی تقریب ریاست لویزیانا کے شہر نیو اورلینز کے آرٹس کمپلیکس میں انجام پائی۔سرینا ولیمز نے ایلکس اوہانیان کو شریک سفر بنایا ہے۔تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر موسیقار جے زیڈ سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی پرتعیش تقریب میں کھیل، فیشن، انٹرٹینمنٹ، سیاست، ٹیکنالوجی اور کاروبار سے منسلک 250 شخصیات موجود تھیں۔سرینا ولیمز نے رواں برس حاملہ ہونے کے باوجود آسٹریلوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔سرینا ولیمز طویل عرصے تک اور بار بار عالمی نمبر ایک کا اعزاز حاصل کرنے والی تاریخ کی تیسری خاتون ٹینس اسٹار بھی ہیں۔

شیئر: