ٹرمپ نے ایٹمی حملے کا حکم دیا تو انکار کردوں گا، امریکی کمانڈر
واشنگٹن۔۔۔ امریکی اسٹراٹیجک کمانڈر جنرل جان ہائیٹن نے کہاہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ انکار کردیں گے۔واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی اسٹراٹیجک کمانڈ کے سربراہ جنرل جان ہائیٹن نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں غیر قانونی ایٹمی حملے کا حکم دیا تو وہ انکار کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار نازک حالات سے متعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچاسکتا ہے۔ جنرل ہائیٹن کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید فوجی احمق ہوتے ہیں لیکن درحقیقت فوجی بھی نازک حالات سے متعلق شعور رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایٹمی حملہ کتنی تباہی مچا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بطور کمانڈر میرا کام صدر کو مشورہ دینا ہے لیکن اگرمجھے غیرقانونی کام کا حکم ملا تو انکارکردوں گا۔