Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ ضوابط کی خلاف ورزی پر656 36 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض..... اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے656 36 ہزار تارکین گرفتار کرلئے گئے۔ بدھ کے دن سے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا تھا تب سے اتوار تک مبینہ گرفتاریاں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ان میں 22085 اقامہ، 6874 سرحدی سلامتی ضوابط اور 7697 محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل تھے۔ 574 درانداز پکڑے گئے۔ ان میں 77 فیصد یمنی، 21 فیصد ایتھوپین تھے جبکہ 3 ایسے شہری گرفتار کئے گئے جو مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ترحیل میں 9349 کی بیدخلی کی کارروائی ہورہی ہے۔ ان میں 8371 مرد اور 978 خواتین شامل ہیں۔ ایسے 27 سعودی شہری بھی گرفتار کئے گئے جو غیر قانونی تارکین کو سفر یا رہائش فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ 4457 کو بیدخل کردیاگیا۔ 3223 کو فوری سزائیں دی گئیں۔ 2750 کو سفری دستاویزات کیلئے سفارتی مشنوں کے حوالے کردیاگیا۔ 2891 کو ریزرویشن کی کارروائی مکمل کرنے کا پابند بنا دیاگیا۔ 

شیئر: