گیا۔۔۔۔۔بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی نے بینک سمیت دیگر عوامی اسکیموں کی طرح ’’آدھار ‘‘کو ووٹر لسٹ سے بھی لنک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مانجھی نے اپنی رہائش پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ غریبوں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہوپاتا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر رائے دہندگان کی طرح غریبوں کو بھی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا حق ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ووٹر لسٹ کو بھی آدھار کارڈ سے لنک کیا جائے تاکہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں۔