Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی پی ایل: حسن علی اور شکیب الحسن پر جرمانہ

 
ڈھاکا:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بی پی ایل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈھاکا ڈائنا مئٹس کے کپتان شکیب الحسن اور کومیلا وکٹوریئنز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ کر دیا گیا ۔ شکیب الحسن اپنی میچ فیس کا 50فیصد اور حسن علی30 فیصد جرمانے کی مد میں ادا کریں گے ۔ شکیب الحسن کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض اور بحث کی وجہ سے جبکہ حسن علی کو مخالف کھلاڑی مصدق حسین کو آوٹ کرنے کے بعد پویلین کا راستہ دکھانے کی پاداش میں جرمانہ دینا پڑا۔حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت جس میں انہوں نے 5کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کر دیا تھا جس کے باعث کومیلا وکٹوریئنز کی ٹیم نے یہ میچ جیت لیا تھا۔

شیئر: