روسی صدر کا شاہ سلمان سے رابطہ
ریاض .... روسی صدر پوٹین نے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیلات سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آگاہ کردیا۔ ٹیلیفون رابطے کے دوران دونوں رہنماﺅں نے سعودی عرب و روس کے درمیان منفرد تعلقا ت اور انہیںفروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں خطے کے حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں امن و استحکام کی خاطر دہشتگردی کیخلاف جنگ اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد بھی زیر بحث آئے۔ تیل مارکیٹ کے استحکام کیلئے دونوں ملکوں کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔