مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ فلسطینی حکام کی طرف سے امریکی نمائندوں کے ساتھ ایک طے شدہ ملاقات کے منسوخ کر دیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی حکام کی طرف سے یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کے بعد کیا گیا جس میں واشنگٹن میں واقع پی ایل او کے سفارتی دفتر کو وہاں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا تھا کہ اگر فلسطینیوں کا یہ دفتر دوبارہ نہ کھولا گیا تو امریکہ کے ساتھ تمام روابط ختم کر دیے جائیں گے۔