پٹنہ ۔۔۔۔۔آر جے ڈی کے اجلاس میں لالو پرساد یادو وزیر اعظم مودی اور بہار کے وزیر نتیش کمار کیخلاف جم کر برسے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ملک کو ٹھگنے کا کام کررہے ہیں ۔ لالو پرساد نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ لالو پرساد کے نام سے سیاست کرتے ہیں، ان کا چیپٹر اب ختم ہوگیا۔ لالو یادو کمیشن منڈل پر جلد کتاب لکھیں گے۔ اسکے ذریعے بہت سے انکشافات ہونگے۔اس میں آر ایس ایس کا پردہ فاش ہوگا۔لالو نے نتیش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کا نام بھی لینا ہم پسند نہیں کرتے، ان کا چیپٹر اب کلوز ہوگیا ہے،نتیش، نریندر مودی سے ڈرگئے ۔ مزاحیہ لہجے میں لالو نے کہا کہ ہم ہی نے رانچی جیل بنوائی تو ہم ہی جیل چلے گئے ۔لالو نے عوام سے اپیل کی کہ ہماری حکومت قائم کرنے میں مدد دیں۔ ہم بی جے پی کا تختہ پلٹ دینگے۔