Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانوشی چھللر کو ہریانہ حکومت اعزاز سے نوازے گی

چنڈی گڑھ ۔۔۔۔۔ہریانہ حکومت سونی پت کے خان پور کلاں میں واقع بھگت پھول سنگھ ویمن میڈیکل یونیورسٹی کے سال دوم کی طالبہ مانوشی چھللر کے مس ورلڈ 2017ء منتخب ہونے پران کے اعزاز میں بڑے پیمانے پر تقریب منعقد کرکے اعزاز سے نوازیگی۔ ریاست کے وزیر تعلیم رام ولاس شرما نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مانوشی چھللر سونی پت ضلع کے خان پور کلاں میں واقع بھگت پھول سنگھ ویمن یونیورسٹی کی سال دوم کی طالبہ ہیں۔ ان کے اعزاز میں تقریب یونیورسٹی میں منعقد کی جائیگی جس میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر بھی شرکت کرینگے۔ شرما نے کہا کہ مانوشی چھللر نے اپنی صلاحیت اور خوبصورتی کا لوہا منواکر ملک اور ہریانہ کا نام دنیا میں روشن کیا۔

شیئر: