چنڈی گڑھ ۔۔۔۔۔ہریانہ کے پنچکولہ میں شقی القلب باپ نے بھائی کے ساتھ مل کر اپنے 3بچوں کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سونوملک نے اس واردات کو اسلئے انجام دیا کیونکہ اسکے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے۔ پولیس نے تینوں نابالغ بھائی بہنوں کی لاشیں پنچکولہ کے مورنی ہلز علاقے سے برآمد کیں۔پولیس نے تہرے قتل کی واردات میں پہلے بچوں کے چچا جگدیپ ملک کو گرفتار کیا تھا۔ایس پی ابھیشیک گرگ نے بتایا کہ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچوں کے باپ کے کہنے پر قتل کی واردات انجام دی ، بچوں کے باپ کے مبینہ طور پر ایک دوسری خاتون سے تعلقات تھے ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔