Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈہیوی ویٹ ایتھونی جوشوا کی برج العرب پر پریکٹس

 
دبئی:برطانیہ کے ورلڈہیوی ویٹ چیمپیئن باکسر ایتھونی جوشوا نے دنیا کے سب سے اونچے باکسنگ رنگ میں پریکٹس کرتے ہوئے آئندہ مقابلوں کےلئے تیاری کا سلسلہ جاری رکھا ۔ 28سالہ جوشوا اس وقت ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف کے ورلڈ ہیوی چیمپیئن ہیں اور ان دنوں دبئی کے دورہ پر ہیں۔ اس دورے کے منتظمین نے ان کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دبئی کی فلک بوس عمارت برج العرب کی چھت پر ان کے لئے عارضی باکسنگ رنگ تیار کرکے انہیں اپنے کوچ کے ساتھ ٹریننگ اور پریکٹس کا موقع فراہم کیا۔یہ رنگ 321میٹر بلند عمارت کی چھت پر قائم ہیلی پیڈ میں بنایا گیا ہے جہاں جوشوا نے کافی دیر تک پریکٹس اور اسپیئرنگ کا مظاہرہ کیا۔برطانوی باکسر کو عنقریب 2بڑے حریف ڈیونٹے ولڈر اور جوزف پارکر سے مقابلہ کرنا ہے۔سیشن کے بعد بات چیت میں باکسر نہ کہا کہ یہ تجربہ دلچسپ رہا تاہم تیزہوا کے باعث کچھ مشکل کا سامنا ہوا کیونکہ اس سے پہلے کبھی اتنی بلندی پر کھلی فضا میں باکسنگ کا موقع نہیں ملا تھا۔

شیئر: