Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے تعلقات اہم ہیں،فوجی ترجمان

لاہور... پاک فو ج کے تر جمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت مل کر چلیں گے تو اچھا ہو گا۔ وزیر اعظم عباسی کیساتھ بہتر کوآرڈی نیشن چل رہی ہے۔ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کی تاریخیں طے کی جا رہی ہیں۔ سعودی قیادت سے دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔ پاکستان کے سعودی عرب سے اہم تعلقات ہیں۔ اس وقت مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب کی جو صورتحال ہے وہ افواج پاکستان کی سپورٹ چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی عرب سے بات چیت چل رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب ڈپلومیسی ناکام ہو جائے۔ پاکستان کا کردار یہ ہے کہ خطے میں امن کے لئے کوئی کام کیا جائے۔ وزیر اعظم ،آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی ان امور پر بات چیت کیلئے سعودی عر ب جا رہے ہیں جس سے خطے میں تصادم سے بچا جاسکے اور امن برقرار رہے۔ بنیادی طور پر علاقائی امن اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

شیئر: