سعودی شہری سلیمان الغزوانی نے جو شہد کی صنعت سے وابستہ ہیں گزشتہ برس لندن میں ہونے والے انٹرنیشنل شہد مقابلے میں چار طلائی تمغے حاصل کیے۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری کا کہنا تھا’ لندن میں ہونے والے عالمی مقابلے میں مختلف ممالک کے 500 سے زائد شہد کی مکھیاں پالنے والے شریک تھے جن کے درمیان شہد کی معیار اور انواع کا مقابلہ تھا۔‘
سلیمان الغزوانی نے بتایا ’ مملکت کے علاقے جازان میں انواع واقسام کی جڑی بوٹیوں کے پودے بکثرت پائے جاتے ہیں جس کے باعث یہ علاقہ شہد کی صنعت کے لیے مشہور ہے۔‘
لندن مقابلے میں ملنے والی کامیابی کی بنیادی وجہ ہمارا علاقہ رہا جہاں پائے جانے والے انواع و اقسام کے پودوں کی وجہ مثالی اور مختلف نوعیت کا شہد تیار کرنے میں کامیاب ہوئے۔