لکھنؤ۔۔۔۔یوپی میں بی جے پی حکومت بنتے ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی قراردیدیا تھا۔ مسلم تنظیموں کی طرف سے اقلیتی امور کے وزیر محسن رضا اپنی شادی کا رجسٹریشن کراکے اخبارات اور میڈیا میں چھائے ہوئے تھے لیکن اب ان کی رجسٹریشن کی درخواست منسوخ کردی گئی ۔ رجسٹریشن کی منسوخی پر وزیر موصوف نے کہا کہ شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ قانون کے مطابق 3ماہ کے اندر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔جلد ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے رجسٹریشن افسر کو درخواست دیں گے۔