واشنگٹن.... امریکہ نے مصر میں جمعہ کو ہولناک اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ پر بیان میںکہا کہ دنیا دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرسکتی۔ ہمیں انتہا پسندانہ نظریہ کی بیخ کنی کرنا ہوگی۔ ایک اور ٹویٹ میںانہوں نے کہا کہ میں مصری صدر سیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خود اس دہشتگردی کے مضمرات پر بات کرونگا۔ دریں اثناءوائٹ ہاﺅس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ دہشتگرد گروپوں کو شکست دینے کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کو فروغ دیا جائیگا۔