Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی: شدت پسندوں کے حملے میں 4امن فوجی ہلاک

 مالے۔۔۔مالی میں شدت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجیوں سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔مالی میں موجود اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امن مشن اور مالی کے فوجی نگر کی سرحد کے قریب مناکا کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کر رہے تھے کہ جنگجوؤں نے ان پر فائر کھول دیے۔شدت پسندوں کے حملے میں امن مشن کے 3اور ایک مالی کا فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ مہامت صالح انادیف نے امن مشن پر مامور فوج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
 
 

شیئر: