شیخو پورہ .. شیخوپورہ میں مظاہرین نے ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف پر حملہ کردیا۔ جاوید لطیف کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخورہ پورہ میں مظاہرین نے بتی چوک پر دھرنا دیا جس سے ٹریفک معطل اور اطراف کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔مظاہرین سے مذاکرات کے لئے جاوید لطیف بتی چوک پر پہنچے تو مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔ میاں جاوید کے سر پر چوٹیں آئیں۔ ان ساتھیوں کو بھی گہرے زخم آئے۔