Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ اور آندھرا میں پیاز کی قیمت 70روپے کلو

حیدرآباد.... باورچی خانے کی اہم شے پیاز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے بیشتر علاقوں میں پیاز کی قیمت 60سے70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ 2ماہ قبل تک یہی پیاز10روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی تھی۔ تاجروں کا کہناہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

شیئر: