’’گھوسٹ اسٹوریز ‘‘کی نئی جھلکیاں
ہالی وڈ ہارر ڈرامہ فلم ’’گھوسٹ اسٹوریز ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔جیریمی ڈیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائیکالوجسٹ کے گرد گھومتی ہے جو تین واقعات کی تحقیقات کے دوران خوف و دہشت کا شکار ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مارٹن فری مین،ایلکس لاتھر،پال وائٹ ہائوس،اینڈی نیمین،ڈینیئل ہِل،ڈیرن براؤن اور ریان اولیویاسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر بام اور وِل کلارک کی مشترکہ پروڈکشن ،سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔