Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق فٹبالر میرا ڈونا کا بیٹیوں پر چوری کا الزام

 
  مانچسٹر: ارجنٹائنی لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا نے اپنی بیٹیوں پر 34 لاکھ پونڈ چرانے کا الزام لگادیا۔ سابق اہلیہ کوچوری کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جبکہ میرا ڈونا نے دونوں بیٹیوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ میرا ڈونا کے وکلاءکا کہنا ہے کہ جیا نینا میرا ڈونا کو جیل ہوسکتی ہے کیونکہ وہ یوروگوائے گئی تھی جہاں اس نے ساری نقدی چھپا دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماں اور دونوں بیٹیوں نے اس رقم سے امریکہ میں جائداد خریدی۔ 57 سالہ لیجنڈ فٹبالر نے اپنی سابقہ بیوی کلاڈیا ویلافین اور بیٹیوں ڈالما اور جیانینا کیخلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ جیانینا نے یہ رقم اگست میں یوروگوائے کے بینک میں چھپائی تھی۔ اسے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ادھر جیانینا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس الزام کا جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا والد اور وکیل جانتے ہیں کہ میں کہاں رہ رہی ہوں اور وہ جب چاہے آسکتے ہیں۔ میں نے باپ کے مظالم کو فراموش کردیا اور آئندہ بھی کرونگی۔ میرا ڈونا نے 1997 ءمیں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ اب متحدہ عرب امارات میں فجیرہ ایس سی فٹبال کلب چلاتے ہیں۔ 

شیئر: