Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی ڈیوٹی کرنے پہنچی دلہن

سلطان پور۔۔۔۔اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سلطانپور میں ایک لڑکی جو ووٹنگ مراکز پرڈیوٹی انجام دینے والے اسٹاف میں شامل تھی۔ایڈیشنل مجسٹریٹ پرمود پانڈے کی سربراہی میں ووٹنگ مراکز پر کام کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی کاکام جاری تھا کہ ان کےسامنےعملے میں شریک ایک لڑکی عروسی جوڑے میں ملبوس ہوکر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔ دلہن کے لباس میں حاضر ہوئی لڑکی نے درخواست پیش کی جس میں درخواست کی کہ میرا نام رکمنی ہے،میری شادی دلدیرائی میں گزشتہ دنوں ہوئی ہے اور 25نومبر کو سسرال میں ری سپشن کی تقریب ہے۔اگر میں ڈیوٹی کرتی ہوں تو ری سپشن میں شرکت نہیں کرسکتی۔ایڈیشنل مجسٹریٹ نے درخواست پر غوروخوض کے بعد دلہن کو ڈیوٹی سے آزاد کرتے ہوئےسسرال میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کی اجازت دیدی۔

شیئر: