Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو میں ووٹرلسٹ کا قانون نہیں، اگروال

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش میں جاری بلدیاتی انتخابات میں ووٹر وں کی فہرست کو اردو میں شائع کرنے کے مطالبے کو ریاستی الیکشن کمیشن نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ کام اس کے اختیار سے باہر ہے۔ ریاستی الیکشن کمشنر ایس کے اگر وال نے کہا کہ اترپردیش پنچایت ایکٹ اور اتر پردیش میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں واضح طور پر موجود ہے کہ دیوناگری اسکرپٹ میں ووٹروں کی فہرست بنائی جاسکتی ہے۔ کمیشن اسے دوسری زبان میں کیسے شائع کرسکتا ہے۔ اگروال نے کہا کہ بعض لوگوں نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو بھی عرضی دی تھی اور قبل ازیں اس قسم کے مطالبات موصول ہوئے تھے جسے حکومت کو بھجوادیئے گئے ۔ اس سے زیادہ کمیشن کچھ بھی نہیں کرسکتا۔قانون بنانا قانون ساز اسمبلی کا کام ہے ۔ اگر قانون بن جائے تو اردو میں ووٹرلسٹ شائع کرنے میں کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

شیئر: