Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس حادثے میں 7ہلاک، ایک درجن زخمی

رائے پور۔۔۔۔الہ آباد سے بلاس پور آنے والی بس پیڈرا بنجاری گھاٹ میں الٹ گئی۔ حادثہ صبح 8بجے کے قریب پیش آیاجس میں 7افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا کہ پیڈرا کی وادی میں بے قابو ہوکرایک موڑپر تقریباً 100فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو پیڈرا سرکاری اسپتال میں داخل کرادیااور مرنیوالوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔

شیئر: