Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی سپر مارکیٹ ہر ہفتے 26میل لمبی رسیدیں جاری کرتے ہیں

لندن....  دنیا کی مختلف سپر مارکیٹوں کی طرح برطانوی سپر مارکیٹ بھی گاہکوں کو انکی خریدی ہوئی اشیاء کی رسیدیں مشین سے نکال کر دیتے ہیں اور رسیدوںکے ہزاروں رول استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ہونے والے تازہ ترین سروے سے پتہ چلا ہے کہ برطانوی سپر مارکیٹیں جتنی رسیدیں جاری کرتی ہیں اگر ان سب کو جوڑا جائے تو انکی لمبائی فی ہفتہ 26ہزار میل سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اتنی محنت سے رسیدیں تیار کرنے اور کاغذ خرچ کرنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ساری رسیدیں کچرے کے ڈبے میں ڈالدی جاتی ہیں۔ مارکیٹوں کا کہناہے کہ جس طرح رسیدیں تیار کرنا ضروری ہے اسی طرح رسیدوں کے انبار کو تلف کرنا بھی ضروری ہے۔ واضح ہو کہ پرانے کاغذات دنیا بھر میں ری سائیکل ہورہے ہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ برطانیہ میں جاری ہونے والی رسیدوں اور کاغذ کا 80فیصد ضائع ہو جاتا ہے اور ان کی ری سائیکلنگ نہیں ہوتی۔ سینسبری سپر مارکیٹ ملک کی اکلوتی سپر مارکیٹ ہے جو رسیدوں کے استعمال شدہ کاغذ کو دوبارہ استعمال کرتی ہے اور کاغذ کے دوسری جانب ساری تفصیلات درج کرکے گاہکوں کے حوالے کردی جاتی ہے۔اس کے اس رویئے پر ماحولیات پر نظر رکھنے والے افراد قابل تقلید قرار دے رہے ہیں۔ ملک کی ایک کمپنی نے استعمال شدہ رسیدوں سے سپر مارکیٹوں میں استعمال ہونے والے تھیلے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم ابھی اس کا بنایا ہوا تھیلا اب تک سامنے نہیں آسکا۔ لوگوں کا کہناہے کہ اس طرح تمام استعمال شدہ کاغذ ات کو دوبارہ مصرف میں لایا جاسکتا ہے۔

شیئر: