Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی پر یونیورسٹی میڈیکل سٹی کے عہدیداروں کا تعاقب شروع

ریاض.... کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے ایک مشہور یونیورسٹی میڈیکل سٹی کے ان عہدیداروں کا تعاقب شروع کردیا جنہوں نے سٹی کا بجٹ لوٹ رکھا ہے ۔ سعودی حکومت ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔ عہدیداروں کیخلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی مفصل رپورٹیں پیش کردی گئی ہیں۔ عہدیداروں نے بنیادی تنخواہ سے 10 سے 12 گنا زیادہ الاﺅنس حاصل کئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مالیاتی و انتظامی 21 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ وزارت خزانہ کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا۔ غیر قانونی محنتانے تقسیم کئے گئے۔ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے 13 سفارشات پیش کی گئیں۔ 

شیئر: