Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کالعدم

کراچی.. سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور اس کے دیگر ساتھیوں کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ مقدمے کو از سر نو سماعت کے لئے سیشن عدالت بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کو سزا سنائی۔ سزا کے وقت شاہ رخ جتو ئی کی عمر 18 سال سے کم تھی اور وہ نابالغ تھے ۔ یہ جھگڑا بھی ذاتی نوعیت کا تھا۔ اس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں بنتا ہی نہیں۔ مقدمہ جیو نائل قانون کے تحت چلایا جانا چاہیے تھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فریقین کے درمیان صلح نامہ بھی طے پا گیا تھا جس کی پیروی درخواست بھی عدالت میں جمع کرائی جاچکی ہے۔ 

شیئر: