لکھنؤ۔۔۔۔۔اترپردیش میں حکمراں جماعت بی جے پی پر بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے وزراء کی فوج اتارنے والی بی جے پی عوام کے دل سے اتر چکی ہے۔ لاکھ جتن کے باوجود انتخابات کے نتائج ایس پی کے پلڑے میں جانا طے ہوچکا ہے۔ یادو نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ سے واضح ہوگیاہے کہ ریاست کے لوگوں میں بی جے پی کے تئیں ناراضی پائی جاتی ہے۔ بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے ووٹرناراض ہیں اور وہ دوبارہ بی جے پی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں۔