جی ای سمٹ میں ایوانکا کی شرکت ،مودی نے کیا استقبال
حیدرآباد۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر گلوبل انٹر پرینر شپ سمٹ میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچ گئیں۔اس تقریب میں وزیر خارجہ سشما سوراج بھی شریک ہونگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایوانکا کا تقریب میں شرکت پر انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ مودی نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس ضمن میں جن دھن یوجنا ، اجولا یوجنا، مودرا، اسکل انڈیا اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفرجیسی اسکیموں کا تذکرہ کیا۔
ایوانکا نے روایتی تقریب میں بھی شرکت کی۔ تقریب میں شرکت سے قبل وزیر اعظم نے حیدرآباد میٹرو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ بھی موجود تھے ۔ مودی نے افتتاح کے بعد میٹرو میں سفر بھی کیا۔وزیر اعظم نے ایوانکا کیلئے ڈنر کا بھی اہتمام کیا ۔
ایوانکا نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام احسن طریقے سے انجام دے سکتے ہیں ۔ایوانکا نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ وہ ہندوستان میں شاندار استقبال پر شکرگزار ہیں اور حیدرآباد پہنچنے پر کافی خوش ہیں۔