Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ شروع

لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے آخری اور تیسرے مرحلے کی پولنگ سخت سیکیورٹی میں ریاست کے26اضلاع میں شروع ہوگئی ۔ پولنگ صبح 7بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 80ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جن میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے 40دستے بھی شامل ہیں۔ووٹنگ مراکز پر ووٹروں کو موبائل ساتھ رکھنےاور کسی قسم کی تصویر کشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تیسرے مرحلے کی پولنگ سہارنپور، باغپت، سنبھل ، بارہ بنکی ، مئو،چندولی، مہاراج گنج ، کشی نگر ،مرزا پور ، کھیری ، مراد آباد، بریلی، فیروزآ باد، جھانسی ، بلرام پور وغیرہ اضلاع میں ہورہی ہے۔اس میں مجموعی طورپر 233اداروں کے 4299وارڈوں کے لئے پولنگ جاری ہے۔

شیئر: