Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس زین فون میکس پلس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسوس کمپنی کے نئے اسمارٹ فون میکس پلس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق فون میں 5.7 انچ آئی پی ایس ڈسپلے اور میڈیا ٹیک پراسیسر دیا جائے گا۔ ڈیوائس 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔ اسٹوریج کو میموری کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکے گا۔
فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل  کے دو کیمرے اور فرنٹ پر8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا۔فرنٹ کیمرے میں فیس ان لاک کا فیچر بھی شامل ہو گا۔فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل ہو گا۔ فون کی بیٹری 4130 ملی ایپمئر آورز کی ہو گی۔اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

شیئر: