آتش فشاں کے باعث بالی کا ہوائی اڈہ دوسرے روز بھی بند
جکارتہ ۔۔۔ انڈونیشیا میں آتش فشاں متحرک ہونے کے بعد بالی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 440 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں جس سے 60 ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق ایک ہزار میٹر بلند کوہ اگْونگ میں 54 سال بعد 21 نومبر کو آتش فشاں متحرک ہوا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے حکام کے مطابق آتش فشاں سے 3 ہزار میٹر بلند راکھ نکلی جبکہ پہاڑ سے راکھ نکلنے اورزلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔