عسیر.... گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد نے کنگ خالد ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ 2017ءکےلئے "شرکائے ترقی ، بغیر منافع والی تنظیموں اور ذمہ دارانہ مسابقت" سمیت تینوں زمروں میں انعام کے مستحقین کے نام جاری کر دیئے گئے۔ شہزادہ فیصل بن خالد نے بدھ کو ابھاءگورنریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بغیر منافع والی تنظیم کا التمیز ایوارڈ المودہ،اسرتی اور الکوثر انجمنوں کو دیا۔ انہو ں نے کہا کہ کنگ خالد فاﺅنڈیشن کا موٹو " اثر لازوال رہے گا" لفاظی نہیں بلکہ سوچے سمجھے علمی و فکری جائزے کا ثمر ہے۔ شاہ خالد ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ کمزوروں کا خیال رکھو ، طاقتور تو اپنا کام خود نکال لیتی ہیں۔ گورنر عسیر نے شرکائے ترقی ایوارڈ " ان کی امید پوری کرو" پروگرام کے بانی سامی الحربی کو دینے کا اعلان کیا۔ انٹرنیٹ پر استصواب رائے کے تحت سب سے زیادہ ووٹ اسی کے حق میں آئے تھے۔ ذمہ دار مسابقت ایوارڈ ، الحفر کمپنی ، معادن کمپنی ،مبکو اور اسپیشل ڈائریکشن کمپنی کو دیا جائے گا۔ شہزادہ خالد بن فیصل نے انعام یافتگان نے انعام یافتگان کو مبارکباد دی۔