واشنگٹن ۔ ۔۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کیخلاف پالیسی میں واشنگٹن کی حمایت کرے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ روز ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی توجہ اب ایران کے جوہری عسکری پروگرام کو روکنے پر نہیں بلکہ وہ ایرانی خطرے کا مکمل بندوبست کرنے پر کاربند ہے۔ٹلرسن نے یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے بدخواہی کے برتاؤ پر پابندی لگانے کے لیے ساتھ شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نظام، شخصی ، سیاسی اور مذہبی آزادی کے حوالے سے مغربی دنیا کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔